مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فوج اور علیحدگي پسندوں میں جھڑپ کے دوران ایک علیحدگي پسند ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ۔ہندوستانی فوج نے علاقے میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی بھی لی جس میں عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان وقتا فوقتا جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ علیحدگی پسند تنظیمیں حق خود ارادیت کا مطالبہ کررہی ہیں ۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندوستانی فوج اور علیحدگي پسندوں میں جھڑپ کے دوران ایک علیحدگي پسند ہلاک ہوگیا۔
News ID 1876116
آپ کا تبصرہ